مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست مہاراشٹر میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 53 ہو گئی ہے۔ ممبئی پولیس حکام کے مطابق شہر کے نواحی علاقے ملاد میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 53 ہو گئی ہے جب کہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو زہریلی شراب فراہم کرنے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ہندوستانی ریاست مہاراشٹر میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 53 ہو گئی ہے۔
News ID 1855997
آپ کا تبصرہ